Thursday, 14 December 2023

ساحر لدھیانوی

 


دیکھا ہے زندگی کو کچھ اتنے قریب سے

چہرے تمام لگنے لگے ہیں عجیب سے


اے روح عصر جاگ کہاں سو رہی ہے تو

آواز دے رہے ہیں پیمبر صلیب سے


اس رینگتی حیات کا کب تک اٹھائیں بار

بیمار اب الجھنے لگے ہیں طبیب سے


ہر گام پر ہے مجمع عشاق منتظر

مقتل کی راہ ملتی ہے کوئے حبیب سے


اس طرح زندگی نے دیا ہے ہمارا ساتھ

جیسے کوئی نباہ رہا ہو رقیب سے


ساحر لدھیانوی

No comments:

Post a Comment

16 December 1971 by Rouf Khan

، دسمبر 16 1971ء ۔ سقوطِ ڈھاکہ ؟ (پاکستان ٹوٹ گیا) ایک پہلو مطالعہ پاکستان یا تاریخِ پاکستان کی رو سے : انڈیا نے مسلم ریاست پاکستان کا وجود ...